دورہ نیوزی لینڈ پاکستانی ٹیم کیلئےبھیانک خواب بن گیا بابر اعظم امام الحق اور شاداب کےبعد ایک اور کھلاڑی زخمی

197

کرکٹ سے جڑی ہر خبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
دورہ نیوزی لینڈ پاکستانی ٹیم کیلئےبھیانک خواب بن گیا۔ تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کا دورہ پاکستان کی کرکٹ ٹیم کیلئے انتہائی مشکل ثابت ہو رہا ہے۔ نیوزی لینڈ پہنچنے کے بعد سے قومی ٹیم مسلسل مشکلات کا شکار ہے۔


پہلے قومی ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں میں کو رونا کی تشخیص ہوئی جس کی وجہ سے قومی ٹیم پریکٹس میچوں سے محروم رہی۔ پھر ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور اوپننگ بلے باز امام الحق زخمی ہو کر

ٹی ٹوئنٹی سیریز اور پہلے ٹیسٹ میچ سے باہر ہوگئے۔ اب ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی کپتانی کرنے والے شاداب خان اور بلے باز حارث سہیل بھی زخمی ہوگئے ہیں۔ شاداب خان پہلے ٹیسٹ میچ سے باہر ہو چکے،

جبکہ حارث سہیل کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ ممکنہ طور پر وہ بھی پہلے ٹیسٹ میچ میں شرکت نہیں کر پائیں گے۔ حارث روث سہیل کی جگہ عمران بٹ کو ٹیم میں شامل کیے جانے کا امکان ہے۔