مصباح کو کوچنگ سےہٹا دیا گیا، پاکستانیون کے لیے شاندار خبرآگیی

227

کرکٹ سے جڑی ہر خبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
سابق کپتان مصباح الحق پاکستان سپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن میں بطور ہیڈ کوچ اسلام آباد یونائیٹڈ فرنچائز سے وابستہ نہیں ہوں گے، یہ فیصلہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مفادات کےتصادم کے نئےقوانین کی وجہ سے لیا گیا ہے۔


مصباح پہلے تین سیزن میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان تھے اور اس عرصے کے دوران ٹیم کو پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 2 ٹائٹل جتوائے۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کے مالک علی نقوی نے

ایک ٹویٹ میں لکھا کہ اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے میں مصباح کی ٹیم کے ساتھ بے پناہ تعاون کے لئے ان کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں، انہوں نے ہمیں 2 پی ایس ایل ٹرافیز جتوائیں اور

ہر سیزن میں سرپرست کوچ تھے، ہم ان کی پیشہ ورانہ اور ذاتی زندگی کے لیے نیک خواہشات رکھتے ہیں، ’کپتان‘ آپ ہمیشہ ہمارے دلوں میں رہیں گے۔