عماد وسیم کیساتھ ایساسلوک ہوگا تو پھر دوسرا عامر ہی تیار ہو گا“ راشد لطیف نے حیران کن بات کہہ ڈالی

147

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان راشد لطیف نے کہا ہے کہ پاکستانی ٹیم مینجمنٹ آل راﺅنڈر عماد وسیم کیساتھ بھی محمد عامر جیسا سلوک روا رکھے ہوئے ہے۔ تفصیلات کے مطابق راشد لطیف نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ٹیم مینجمنٹ نے


مینجمنٹ نے نیوزی لینڈ کیخلاف تیسرے ٹی 20 میچ میں عماد وسیم کو نہ کھیلا کر ان کے اعتماد کو متاثر کیا ہے، عماد کا ٹیم میں کوئی بھی متبادل نہیں، دوسرے ٹی 20 میں بھی سب سے

آخر میں ہی عماد کوگیند تھمائی گئی تھی۔ راشد لطیف نے کہا کہ بیٹنگ میں بھی انہیں فہیم اشرف سے بھی نیچے بھیجا گیا حالانکہ انہیں عزت دینا چاہیے، اس لئے نہیں کہ وہ

سینئر پلیئر ہیں بلکہ اچھا پرفارم کر چکے ہیں، انہیں ویسا احترام نہیں مل رہا جس کےوہ حق دار ہیں، اگر ٹیم مینجمنٹ ان کے ساتھ ایساسلوک کرے گی تو اس سے دوسرا عامر ہی تیار ہوگا۔