کیا بابر اعظم دوسرا ٹیسٹ کھیلیں گے؟ کوچ نے بتا دیا

99

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
اکیس دسمبر کو قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم انجری کے باعث ٹی ٹوئنٹی کے بعد پہلے ٹیسٹ میچ سے باہر ہوئے تھے، پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا تھا کہ بابراعظم کو 12 دن تک کم از کم آرام کرنا ہوگا۔


بلے باز امام الحق بھی انجری کا شکار ہونے کے باعث پہلے ٹیسٹ کےلیے دستیاب نہیں ہوں گے۔ ایک انٹرویو میں ہیڈکوچ مصباح الحق نے اس امید کا اظہار کیا کہ بابراعظم کرائسٹ چرچ میں ہونے والے

دوسرے ٹیسٹ سے قبل مکمل فٹ ہو جائیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ بابراعظم نے ٹینس بال سے پریکٹس شروع کر دی ہے اور انگوٹھے کا زخم بہتر ہونے پر انہوں نے ہلکی پلکی بیٹنگ بھی کی۔

ہیڈکوچ مصباح الحق پرُامید ہیں کہ بابراعظم دوسرے ٹیسٹ کے لیے دستیاب ہوں گے اور انہیں کھیلانے کا حتمی فیصلہ معائنے کی رپورٹ آنے کے بعد کیا جائے گا۔