سال2020 ، ٹی ٹونٹی میں سب سےزیادہ وکٹیں لینے والے کھلاڑٰیوں کی لسٹ جاری، حارث راؤف کی بڑی،چھلانگ

94

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
گزشتہ روز پاکستان اور نیوزی لینڈ کےدرمیان ٹی ٹونٹی سریز کے اختتام پر نئی بولروں اور بلے بازوں کے مجموعہ کی طرف ایک نطر ڈالی گئ جس کے مطابق نئے کھلاڑیوں نے وکٹیں لینے میں میدان مارلیا سینئرز کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔


ذرائع کے مطا بق سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے کھلاڑی کا تعلق بھی پاکستان سے ہے۔ جی ہاں رواں سال 2020 میں حارث راؤف نے سب سے زیادہ وکٹیں لے کر پہلے نمبر پر ہیں

جبکہ دوسرے کھلاڑیوں میں شاہین شاہ آفریدی دوسرے نمبر پر، افغانستان سے تعلق رکھنے والے کھلاڑی راشد خان تیسرے اور محمد عامر چوتھے نمبر پر موجود ہیں۔

تفصیلات کے مطا بق ٹی ٹونٹی آل انٹرنیشنل اور ڈومیسٹک میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والی کھلاڑیوں میں حارث راؤف سرفہرست ہیں جس کے مطابق موجودہ سال میں حارث نے 35 اننگ میں 57 وکٹیں حاصل کی ہیں۔ جبکہ


دوسرے کھلاڑیوں میں شاہین آفریدی نے 37 اننگز کھیل کر 52 وکٹوں کے ساتھ دوسری پوزیشن سنبھال لی ہے۔ افغانستان کے سپنر راشد خان نے بھی موجودہ سال میں اپنا کھاتا کھولا جس کے مطابق رواں سال میں انھوں نے 42 اننگز کھیلی اور 51 وکٹیں حاصل کیں۔

اس طرح وہ لسٹ میں تیسری پوزیشن پر جا ٹھہرے۔ چوتھی پوزیشن پھر پاکستان کی طرف واپس آگئی حال ہی میں انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرنے والے پاکستانی بولر

محمد عامر نے 36 اننگز کھیل کر 42 وکٹیں حاصل کیں۔ اور چوتھی پوزیشن اپنے نام کی۔ اگر لسٹ کی طرف نظر ڈالی جائے تو پاکستانی کھلاڑیوں نے میداں مارلیا ہے ٹاپ فائیو میں تین پوزیشنیں اپنے نام کر لی ہے۔