آخری ٹی 20 میچ میں قومی ٹیم کی کارکردگی نے نیوزی لینڈ کے کپتان کوحیران کردیا، کین ولیم سن نے شاندار بات کہہ ڈالی

87

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان کین ولیم سن بھی پاکستانی ٹیم کی ”صلاحیتوں“ کے گرویدہ ہو گئے ہیں جن کا کہنا ہے کہ گرین شرٹس نے آخری ٹی 20 میچ میں اپنی کلاس ثابت کردی۔ تفصیلات کے مطابق


نیوزیلینڈ کپتان کین ولیم سن نے کہا کہ پاکستانی ٹیم نے آخری ٹی 20 میچ میں بہت اچھی کار کردگی دکھائی۔ میں سمجھتا تھا کہ ہم نے پہلے بیٹنگ کر تے ہوئے بہت ہی مناسب ہدف دیدیا ہے اور

دوسری اننگز میں بیٹنگ کرنا مشکل ہو گی مگر پاکستانی ٹیم نے اپنی کلاس کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایسے ہدف کے حصول کیلئے آپ کو بہت اچھی کرکٹ کھیلنا پڑتی ہے،

حریف سائیڈ کی عمدہ پارٹنرشپس بنیں جنہیں توڑنا مشکل رہا، انہوں نے عمدگی سے اپنے پلان پر عمل کیا جبکہ میں بھی اپنے کھلاڑیوں کی پرفارمنس پر خوش ہوں۔