آئی سی سی نےنئی ٹی 20 رینکنگ جاری کردی، محمد حفیظ کس نمبر پر ہیں؟شاندار خبر

261

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
آئی سی سی نے ٹی 20 پلیئرز رینکنگ جاری کر دی ہے جس کے مطابق بلے بازوں کی فہرست میں بابراعظم دوسرے نمبر پر ہیں جبکہ باﺅلرز اور آل راﺅنڈرز کی فہرست میں کوئی بھی پاکستانی ٹاپ ٹین میں جگہ بنانے میں کامیاب نہیں ہو سکا۔


تفصیلات کے مطابق بلے بازوں کی فہرست میں ڈیوڈ ملان پہلے نمبر پر ہیں جبکہ بابراعظم دوسرے، لوکیش راہول تیسرے، ایرون فنچ چوتھے، ریسی وینڈرڈوسن پانچویں،

گلین میکس ویل چھٹے، ویرات کوہلی ساتویں، نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی 20 سیریز میں بھی عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے محمد حفیظ 33 ویں نمبر پر ہیں۔

باﺅلرز کی فہرست میں افغانستان کے راشد خان کی اجارہ داری برقرار ہے جبکہ مجیب الرحمان دوسرے، عادل راشد تیسرے، ایڈم زامپا چوتھے، تبریز شمسی پانچویں، ایشٹن اگر چھٹے، نمبر پر ہیں۔ آل راﺅنڈرز میں محمد نبی پہلی پوزیشن پر قبضہ جمائے بیٹھے ہیں جبکہ شکیب الحسن دوسرے، گلین میکس ویل تیسرے نمبر پر ہیں۔