پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے پاکستانی ٹیم کا اعلان، کونسے 11 کھلاڑی کھیلیں گے، نام سامنے آگئے

392

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
پاکستان نے نیوزی لینڈ کو آخری ٹی 20 میچ میں شکست دے کر وائٹ واش بچالیا البتہ سیریز 1-2 سے نیوزی لینڈ کے نام رہی تاہم مصباح الحق نے آخری ٹی 20کی جیت پر ٹیم کی کارکردگی کو خوش آئند قرار دیا۔


مصباح الحق نے کہا کہ ہمیں تیسرے میچ میں کامیابی سے اعتماد ملا ہے اور اس جیت میں سب نے حصہ ڈالا۔ انہوں نے کہا کہ محمد رضوان نے دباؤ میں اچھا کھیلا جبکہ محمد حفیظ نے

پوری سیریز میں اچھا کھیلا اور اب ٹیسٹ سیریز میں اسی اعتماد کو لے کر جائیں گے، محمد رضوان ٹیسٹ میں اچھا کھیل رہا ہے اس کی اس پرفارمنس کا بہت فائدہ ہوگا۔

پاکستانی ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہونے کا امکان ہے
شان مسعود، عابد علی، اظہر علی، حارث سہیل، فواد عالم، محمد رضوان، یاسر شاہ، ظفر گوہر، فہیم اشرف، شاہین افریدی، نسیم شاہ، شامل ہیں مذید پچ اور موسم دیکھ کر فیصلہ کیا جائے گا.