‘سوچا نہیں تھا کپتان بنوں گا’ محمد رضوان نے شاندار بات کہہ ڈالی،ویڈیو دیکھیں

71

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان نے کہا ہے کہ میں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ پاکستان ٹیم کا کپتان بنوں گا۔ بابراعظم کے انجرڈ ہونے پر محمد رضوان کو نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں وہ کپتانی کے فرائض انجام دیں گے۔


محمد رضوان نے کہا کہ قومی ٹیم کی قیادت کرنا میرے لیے اعزاز ہے، کبھی سوچا نہیں تھا کہ پاکستان ٹیم کی کپتانی کروں گا۔ محمد رضوان نے کہا کہ کپتان بننے پر بے حد خوش ہوں اور ٹیم کی جیت سے مورال بھی بلند ہوا ہے جو کہ ٹیسٹ سیریز سے قبل ٹیم کے لیے اچھا ہے، ہمیں اب اس کارکردگی کے تسلسل کو برقرار رکھنا ہے۔