سابق بھارتی کرکٹر سریش رائنا اورہریتھک روشن کی سابقہ اہلیہ سوزین خان،گرفتار مگر کیوں؟جانیے

173

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
حال ہی میں کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے والے بھارتی کرکٹر سریش رائنا کو کو رونا وائرس ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر گرفتار کر لیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی پو لیس نے ممبئی ایئرپورٹ کے قریب


ایک کلب پر چھاپا مارا اور ک ورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر 34 افراد کو حراست میں لے لیا جن میں کلب مینجمنٹ کے 7 لوگ بھی شامل ہیں تاہم بعد میں تمام افراد کو ضمانت پر رہا کر دیا گیا۔

رپورٹس کے مطابق پو لیس کی جانب سے حراست میں لئے گئے افراد میں بھارت کے سابق کرکٹر سریش رائنا بھی شامل ہیں اور اس کے علاوہ بالی ووڈ سٹار ہریتھک روشن کی سابقہ اہلیہ

سوزین خان کیساتھ ساتھ نامور بھارتی گلوکار گورو رندھاوا بھی شامل ہیں۔ ممبئی پولیس کے مطابق کویڈ 19 کی وجہ سے ہوٹل اور کلب کے ایک مخصوص اوقات طے کئے گئے ہیں لیکن یہ کلب رات 3 بجے بھی کھلا ہوا تھا۔