شاہد آفریدی کی نئی تصاویرسوشل میڈیاپر وائرل ہو گیی

115

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز آل راؤنڈ شاہد آفریدی کی اپنے آبائی گاؤں میں ٹریکٹر چلاتے تصویر شیئر کر دی۔ شاہد آفریدی نے اپنے اکاؤنٹ پر اپنی کچھ نئی تصویریں شیئر کی ہیں جو اُن کے آبائی گاؤں کی ہیں،


آبائی گاؤں کی ہیں، جہاں کا دورہ اُنہوں نے حال ہی میں اپنی فیملی کے ہمراہ کیا تھا۔ مذکورہ تصویریں میں شاہد آفریدی بے حد خوش نظر آ رہے ہیں، ایک تصویر میں وہ گاؤں کے بچوں سے گفتگو میں مصروف ہیں تو اگلی تصویر میں شاہد آفریدی ٹریکٹر چلا رہے ہیں۔

شاہد آفریدی نے ٹوئٹر پر یہ تصویریں شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’اس بات سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے کہ آپ دنیا میں کہاں رہتے ہیں لیکن اپنی شناخت کو بہتر بنانے کے لیے اپنی جڑوں یعنی آبائی جگہوں سے جُڑے رہنا بہت ضروری ہے۔‘

اُنہوں نے مزید لکھا کہ ’اہلخانہ کے ساتھ آبائی گاؤں کا دورہ کرنا، وہاں کے مقامی لوگوں سے ملنا، ہسپتالوں کا معائنہ کرنا اور گاؤں کے مزیدار پکوان کھانا واقعی بہت اچھا ہے۔‘