ڈھلتی عمرمیں حفیظ کی بیٹنگ پر عروج آگیا، چالیسویں سالگرہ کے بعد اہم اعزازاپنے نام کرلیا

101

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
ڈھلتی عمر میں محمد حفیظ کی بیٹنگ پر عروج آگیا، گذشتہ 15 ٹی 20 میں حیرت انگیز طور پر تسلسل سے رنز بنا چکے ہیں، وہ 40 ویں سالگرہ منانے کے بعد ففٹی اسکور کرنے والے آئی سی سی کے پہلے فل ممبر پلیئر بن گئے،وہ 99 رنز بنانے والے


تفصیلات کے مطابق محمد حفیظ کی بڑھتی عمر میں حیران کن طور پر بیٹنگ بہترین ہوتی جارہی ہے، وہ حالیہ کچھ عرصے سے ٹوئنٹی 20 میں مستقل مزاجی سے رنز بنا کررہے ہیں،

گذشتہ 15 ٹی 20 انٹرنیشنلز میں انھوں نے 88 کی اوسط اور 148 کے اسٹرائیک ریٹ سے 617 رنز بنائے ہیں، جس میں 28چھکے شامل ہیں۔ ہوم اور اوے دونوں وینیوز پر

بہترین حریف سائیڈز کے خلاف انھوں نے رنز اسکور کیے ہیں۔ گذشتہ روز نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹی 20 میں وہ ایک رن کی کمی سے سنچری مکمل نہ کر پائے،اس طرح حفیظ مختصر ترین فارمیٹ میں ناٹ آؤٹ 99 رنز بنانے والے تیسرے کرکٹر بنے،