پی سی بی بابراعظم کو نیوزی لینڈ سےواپس بلا لے سرفراز نواز نےحیران کن بات کہہ دی

478

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
سابق ٹیسٹ فاسٹ بائولر سرفراز نواز کا کہنا ہے کہ پی سی بی کو کپتان بابراعظم کو نیوزی لینڈ سے واپس بلا لینا چاہیئے تاکہ وہ،انجری سے صحت یاب ہوسکیں۔ 72 سالہ سرفراز نواز کا کہنا تھا کہ ٹیم مینجمنٹ بیٹنگ لائن اپ مضبوط کرنے کے لیے


بابراعظم کو جلد بازی کرتے ہوئے کھلا سکتی ہے جس کے باعث ان کی،چوٹ زیادہ بڑھ سکتی ہے اور یوں وہ لمبے عرصے کے لیے انٹرنیشنل کرکٹ سے باہر ہوجائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے بہت سارے کھلاڑیوں کو دیکھا ہے جنھیں قبل از وقت مسابقتی کرکٹ کھیلنی پڑی۔ کسی بھی فریکچر میں کھلاڑی کو مکمل طور پر صحتیاب ہونے کے لئے کم از کم ایک ماہ کی ضرورت ہو گی،

مکمل صحت مند ہونا انٹر نیشنل مقابلوں کی بنیادی ضرورت ہے۔ بابر قومی ٹیم کے لئے ایک قیمتی اثاثہ ہے لہذا ان کی،چوٹ کو مناسب طریقے سے سنبھالنا وقت کی ضرورت ہے۔


یاد رہے کہ بابر اعظم گذشتہ ہفتے پریکٹس سیشن میں انگوٹھاٹوٹنے کے باعث نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز کے بعد اب پہلے ٹیسٹ بھی باہر ہو گئے ہیں، سرفراز نواز نے کہا کہ بابر اعظم کو صحت یاب ہونے کے لیے مناسب وقت دینا چاہیئے اور اس سیریز میں پلیئنگ الیون میں شامل نہیں کیا جانا چاہیئے،

بابر اعظم پاکستانی بیٹنگ لائن اپ کا اہم جزو ہے اور جنوبی افریقہ کے خلاف آئندہ سیریز میں ان کی بہت ضرورت ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی ٹیم کو مستقبل کی سیریز میں بابر اعظم کی بہت ضرورت ہو گی لہذا

یہ لازم ہے کہ انہیں نیوزی لینڈ کی بائونسی پچز پر کھیلنے کی اجازت دینے کی بجائے مکمل آرام کا موقع دیا جائے کیوں کہ اگر کھیلنے کے دوران انہیں دوبارہ،چوٹ لگ گئی تو وہ لمبے عر صے کے لیے انٹرنیشنل کرکٹ سے باہر ہو سکتے ہیں ۔