دورہ نیوزی لینڈ، قومی ٹیم ایک اورتنازع کاشکار،ٹیم مینجمنٹ عماد وسیم کے رویے سےنالاں

403

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
دورہ نیوزی لینڈ میں مشکلات میں گھری قومی ٹیم کا ایک اور تنازع سامنے آگیا۔ ٹیم مینجمنٹ آل رائونڈر عماد وسیم کے رویے پر ناراض ہو گئی ۔ عماد وسیم نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹی ٹونٹی میں اپنے اوورز ختم کرنے کے بعد میدان سے باہر چلے گئے،


آل رائونڈر کے میدان سے باہر جانے کے فیصلے سے کپتان شاداب خان بھی لاعلم تھے۔ ذرائع کے مطابق محمد حفیظ نے عماد وسیم کے اس رویے کے باعث کپتان سے شکایت کردی۔

یاد رہے کہ واضح رہے کہ تیسرے ٹی20 میچ میں پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد نیوزی لینڈ کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی، پاکستان کو جیت کیلئے174 رنزکا ہدف ملا تھا

جسے قومی ٹیم نے 19.4 اوورز میں6 وکٹوں کے نقصان پر ہدف پورا کیا۔ تین میچوں کی سیریز 1-2 سے نیوزی لینڈ کے نام رہی، پاکستان کی جانب سے محمد رضوان نے 89 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔