شعیب اختر کوکھلاڑی انسان کے پتر لگنے لگے، ٹیسٹ سیریز کی سب سےبڑی مشکل بھی بتادی

94

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے پاکستان کی نیوزی لینڈ کے خلاف فتح پر کہا ہے کہ ٹیم میچور لگی، کھلاڑی انسان کے پتروں کی طرح کھیلے ہیں۔ یہ میچورٹی کاش پہلے میچ میں بھی نظر آتی،


پاکستان کا مسئلہ یہ ہے کہ میچورٹی 2 سے 3 میچز کے بعد آتی ہے۔ راولپنڈی ایکسپریس نے کہا ہے کہ وکٹ اچھا تھا، کیویز 200 بنانا چاہتے تھے لیکن فہیم اشرف نے یہ نہیں ہونے دیا،

وکٹ کیپر رضوان نے ثابت کردیا کہ وہ ٹی 20 کے پلیئر ہیں، وہ ٹیسٹ کے کپتان ہیں، اچھی بات ہے۔ رضوان نے کرکٹنگ شاٹ کھیلیں، پاکستان کو بہت مبارک ہو، رضوان نے تنقید کا جواب دیا،

اب ٹیسٹ سیریز ہے، پاکستان کو بہت مشکل آئے گی، کیونکہ پاکستان کے پاس 8فاسٹ بائولرز ہیں لیکن علم ہی نہیں ہوتا کہ کون سے 3کھیلیں گے۔ پھر ٹیسٹ میچز میں بیٹسمینوں کو ذمہ دارانہ بیٹنگ کرنی پڑے گی، باصلاحیت ہیں تو میچورٹی دکھانی ہوگی۔