تیسرے ٹی 20 میں شاندار بلےبازی کرنے والے محمد رضوان نےبات بھی کمال کی کہہ دی

178

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ٹی 20 میچ میں عمدہ بلے بازی کی بدولت مین آف دی میچ کے حق دار قرار پانے والے محمد رضوان نے مداحوں کے سپورٹ کرنے پر شکریہ ادا کیا ہے جبکہ پہلے ٹیسٹ میچ میں قومی ٹیم کی قیادت ملنے کو خوش آئند قرار دیا ہے۔


محمد رضوان نے کہا کہ پاکستان کیلئے آج کا میچ بہت اہم تھا اور جیت کا عزم لئے ہی میدان میں اترے تھے۔ میں نے فطری کھیل پیش کرنے کی کوشش کی اور اس میں کامیاب ہوا،

امید ہے کہ ٹیسٹ سیریز میں بھی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی ملنا خوش آئند ہے اور مجھے بہت خوشی ہے کہ ٹیم مینجمنٹ مجھ پر

بھروسہ کرتی ہے، نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ میں اچھی کرکٹ کھیلیں گے۔ واضح رہے کہ محمد رضوان نے 59 گیندوں پر 3 چھکوں اور 10 چوکوں کی مدد سے 89 رنز بنائے۔