پی سی بی نے پی ایس ایل کےچھٹے ایڈیشن کی تیاریوں کاآغاز کر دیا

68

کرکٹ سے جڑی ہر خبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چھٹے ایڈیشن کی تیاریوں کا آغاز کر دیا اور اس حوالے سے لیگ کی فرنچائزز کو بھی آگاہ کر دیا گیا ہے۔


پاکستان سپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن سے قبل پی سی بی اور فرنچائزز کے درمیان کئی معاملات حل طلب ہیں جن میں پی ایس ایل کا فنانشل ماڈل سر فہرست ہے۔ اس حوالے سے تاحال کوئی پیش رفت نہیں ہو سکی تاہم

پی سی بی نے شیڈول ونڈو کے مطابق پی ایس ایل کا چھٹا ایڈیشن کرانا مجبوری قرار دیدیا ہے۔ مشکل صورتحال کے باوجود فروری مارچ میں پی ایس ایل کرانا مجبوری ہے کیونکہ

پورے سال میں اس کے علاوہ پی ایس ایل کیلئے ونڈو دستیاب نہیں، دوسری جانب پی سی بی نے پی ایس ایل کے چھٹے ایڈیشن کیلئے تیاریوں کا آغاز کر دیا۔