بیرون ملک ٹورز لیکن کھلاڑیوں کو فیملیز ساتھ رکھنے کی اجازت ہوگی یا نہیں؟پی سی بی نے فیصلہ کرلیا

74

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی کرکٹ اسکواڈ کے اراکین کو اندرون اور بیرون ملک فیملیز ساتھ رکھنے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ جیو نیوز کے ذرائع کے مطابق ہوم سیریز میں بھی فیملیز کو ساتھ رکھنے کی اجازت ہو گی


پی سی بی میزبان بورڈز سے اس حوالے سے بات چیت کرے گا۔ اس طرح جنوبی افریقا کے خلاف ہوم سیریز سے اسکواڈ کے اراکین فیملیز کو ساتھ رکھ سکیں گے۔ رپورٹ کے مطابق

پی سی بی مشکل حالات میں کھلاڑیوں کے لیے آسانیاں پیدا کرنا چاہتا ہے، ٹیم مینجمنٹ کے ذریعے کھلاڑیوں کو اس حوالے سے پیغام پہنچا دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطا بق

نیوزی لینڈ میں سکواڈ کو قرنطینہ کی وجہ سے ذہنی کوفت کا سامنا کر نا پڑا اس لیے سکواڈ کو ذہنی طور پر پر سکون رکھنے کے لیے اجازت دینے کا فیصلہ کیا گیا۔