کوویڈ پروٹوکولز اورقرنطینہ سے ’بے حال‘ قومی کرکٹرز کیلئے بڑی خوشخبری آ گئی، بورڈ نےاہم فیصلہ کر لیا

67

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
کو رونا پروٹوکولز سے بے حال قومی کرکٹرز کیلئےبڑی خوشخبری آ گئی، بورڈ نے اہم فیصلہ کر لیا، تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی اس حوالے سے دوسرے میزبان بورڈز سے بات چیت بھی کرے گا


پی سی بی نے قومی کرکٹ سکواڈ کے اراکین کو اندرون ملک اور بیرون ملک فیملیز ساتھ رکھنے کی اجازت دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اس حوالے سے دوسرے میزبان بورڈز سے بات چیت بھی کرے گا جبکہ

ہوم سیریز میں بھی فیملیز کو ساتھ رکھنے کی اجازت ہو گی جس کا مطلب ہے کہ جنوبی افریقہ کے خلاف ہوم سیریز کے دوران سکواڈ کے اراکین فیملیز کو ساتھ رکھ سکیں گے۔

پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ میں سکواڈ کو قرنطینہ کی وجہ سے زہنی کوفت کا سامنا کرنا پڑا اور بورڈ مشکل حالات میں کھلاڑیوں کیلئے آسانیاں پیدا کرنا چاہتا ہے۔