نیوزی لینڈ کےخلاف پہلےٹیسٹ کےلئے 17رکنی قومی سکواڈ کا اعلان

84

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے لئے 17 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان کر دیا گیا، بابر اعظم اور امام الحق انجری کے سبب پہلے ٹیسٹ میچ سے آﺅٹ ہو گئے۔ نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق کیویز کیخلاف


پہلے ٹیسٹ میں محمد رضوان ٹیم کی کپتانی کریں گے، سرفراز احمد، شاداب خان، عابد علی، اظہرعلی، شان مسعود ٹیم کا حصہ ہیں، فواد عالم، سہیل خان، یاسر شاہ، محمد عباس، عمران بٹ،

حارث سہیل، نسیم شاہ، شاہین شاہ آفریدی اور فہیم اشرف بھی سکواڈ میں شامل ہیں۔ ٹیسٹ سیریزکا پہلا میچ 26 دسمبرسے ماؤنٹ منگنوئی میں شروع ہو گا، ٹورسلیکشن کمیٹی نے اوپنرعمران بٹ کوٹیسٹ سکواڈ میں پہلی بار شامل کیا۔

دوسری جانب نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف کھیلی جانے والی ٹیسٹ سریز کے لئے 13 رکنی سکواڈ کا اعلان کردیا ہے۔ دو ٹیسٹ میچوں کی سریز کے لئے کین ولیمسن کو کپتان برقرار رکھا گیا ہے۔