میں ٹیم کی کارکردگی سے بہت خوش ہوں، مصباح الحق نے حیران کن بات کہہ ڈالی

66

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کو چ مصباح الحق نے کہا ہے کہ میں ٹیم کی کار کردگی سے بہت خوش ہوں کیونکہ یہ سیریز ہمارے لئے بہت مشکل تھی جس کی تیاری کیلئے صرف 6 دن ملے۔


تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کیخلاف تیسرے ٹی 20 میچ میں پاکستان کی فتح کے بعد گفتگو کرتے ہوئے مصباح الحق نے کہا کہ ہمیں تیسرے میچ میں کامیابی سے اعتماد ملا ہے اور

اس جیت میں سب نے حصہ ڈالا۔ انہوں نے کہا کہ محمد رضوان نے دباؤ میں اچھا کھیلا جبکہ محمد حفیظ نے پوری سیریز میں اچھا کھیلا اور اب ٹیسٹ سیریز میں اسی اعتماد کو لے کر جائیں گے،

محمد رضوان ٹیسٹ میں اچھا کھیل رہا ہے اس کی اس پرفارمنس کا بہت فائدہ ہوگا۔ واضح رہے کہ پاکستان نے نیوزی لینڈ کو آخری ٹی 20 میچ میں شکست دے کر وائٹ واش بچالیا۔