شاہد آفریدی سے بڑا آئیکون پلیئرنہیں دیکھا، عاقب جاوید نے شاندار بات کہہ ڈالی

206

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فرنچائز لاہور قلندرز کے ہیڈ کوچ عاقب جاوید نے کہا ہے کہ شاہد خان آفریدی کا قلندرز کا حصہ بننا بہت بڑی خبر ہے اور ہم بہت پرجوش ہیں، میں نے شاہد آفریدی سے بڑا آئیکون کھلاڑی نہیں دیکھا۔


نہوں نے کہا کہ شاہد آفریدی اکیلے سٹیڈیم بھر دیتے ہیں اور پی سی بی نے پاکستانی کرکٹرز کو این او سی دئیے ہیں۔ لاہور قلندرز کے مالک عاطف رانا نے پریس کانفرنس میں کہا کہ

ہمیشہ سپورٹ کرنے پر سب کا شکریہ ادا کرتے ہیں، لاہور قلندرز کا نوجوان ٹیلنٹ پرفارم کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لاہورقلندرز کے پلیٹ فارم سے ٹی 10 لیگ میں نوجوان پرفارم کریں گے،

ہمارے ٹی 10 لیگ میں شاہد آفریدی آئیکون ہوں گے، گزشتہ برس این او سی نہیں ملے تھے اب این او سی دئیے جا رہے ہیں۔ اس مرتبہ شاہد آفریدی ہمارے ساتھ ہوں گے۔