بڑے شروع نہ کرتے تو چھوٹوں کو بھی بات کرنے کا موقع نہ ملتا “ محمد عامر کی جانب سےریٹائرمنٹ کے اعلان پر شاہد آفریدی بھی بول پڑے

107

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور سٹار آل راونڈر شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ کو محمد عامر کی ضرورت ہے ،محمد عامر میں ابھی ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے کرکٹ ابھی باقی ہے۔


محمد عامر کی ریٹائرمنٹ کے اعلان پر تبصرہ کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا کہ محمد عامر اور انتظامیہ دونوں ذمہ دار ہیں، اب معاملہ بڑا ہو گیا ہے لیکن پھر بھی بیٹھ کر حل کیا جا سکتا ہے،

اگر بڑے شروع نہ کرتے تو چھوٹوں کو بھی بات کرنے کا موقع نہیں ملتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ زندگی میں چیلنجز آتے ہیں جن کا مقابلہ کیا جاتا ہے، تگڑے اور کردار والے

کرکٹر چیلنج قبول کرتے ہیں اور پرفارم کر کے واپس آتے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کے لیے کھیلنے کا جو مزہ آتا ہے وہ کسی اور کے لیے کھیلنے سے نہیں آتا۔