ریٹائرمنٹ،کا اعلان کرنے والے محمد عامر کو بیرون ملک سےبڑی پیشکش آ گئی

87

کرکٹ سے جڑی ہر خبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لائیک کریں شکریہ
حال ہی میں قومی ٹیم کی مینجمنٹ سے ناراض ہو کر انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے والے فاسٹ باﺅلر محمد عامر کو آسٹریلیا کی بگ بیش لیگ (بی بی ایل) کا رواں سیزن کھیلنے کی پیشکش ہو گئی ہے۔ 


غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق محمد عامر سے بگ بیش لیگ کی ایک ٹیم نے رابطہ کیا ہے اور انہیں لیگ کے رواں سیزن میں نمائندگی کی آفر کی تاہم

اس حوالے سے محمد عامر نے کیا فیصلہ کیا ہے؟اس بات کی کوئی معلومات سامنے نہیں آ سکیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ دنوں ایک انٹرویو میں عامر نےریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ

مجھے ذہنی طور پرٹارچر کیا جارہا ہے اور اب میں یہ برداشت نہیں کرسکتا اس لئےانٹرنیشنل کرکٹ کو خیرباد کہہ رہا ہوں۔ انہوں نے مزید کہا تھا کہ مجھے ہر بات پر یہی طنز کیا جاتا ہے کہ آپ پر پاکستان نے بہت انویسٹ کیا ہے۔