محمد عامر کی ریٹائرمنٹ کا معاملہ، سعید اجمل نےایسی تجویز دیدی کہ ہرپاکستانی ان کی حمایت کرے

235

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز سابق لیگ سپنر سعید اجمل نے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو محمد عامر، مصباح الحق اور وقار یونس کے درمیان تنازعہ کے حل کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے۔


سعید اجمل نے کہا کہ ”پی سی بی کے (سی ای او) وسیم خان کو چاہئے کہ وہ محمد عامر، مصباح الحق اور وقار یونس کے درمیان تنازعہ کو حل کرائیں۔ عامر ایک بہت اچھا باﺅلر ہے اور

میرے خیال میں پی سی بی کو چاہئے کہ وہ عامر کو ریٹائرمنٹ کا فیصلہ واپس لینے کیلئے قائل کرے۔ سعید اجمل کا کہنا تھا کہ ”محمد عامر نے اپنے کیرئیر کے دوران جو غلطی کی اس کی سزا بھی بھگتی اور

پھر بہترین کارکردگی سے قومی ٹیم میں کم بیک کیا۔ انہوں نے پاکستان کو بہت سے میچز جتوائے ہیں اور میری خواہش ہے کہ وہ انٹرنیشنل کرکٹ سےریٹائرمنٹ کا فیصلہ واپس لے لیں۔