بہت سےکھلاڑیوں کے وقار یونس سے مسئلے رہے ہیں، شعیب اختر بھی ٹیم مینجمنٹ کےخلاف بول پڑے

94

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
سابق قومی فاسٹ باؤلر شعیب اختر نے کہا ہے کہ کرکٹ بورڈ میں 80 اسی سال کے بابے لانے سے کرکٹ آگے نہیں جائے گی، ہر دن نیا چئیرمین نیاکپتان نیا چیف سلیکٹر آیا ہوتا ہے۔ سما نیوز کے پروگرام میں


ان سے سوال کیا کہ شاہد آفریدی، شعیب اختر اور محمد عامر کا وقار یونس سے ہی کیوں مسئلہ رہا ہے؟ سوال کا جواب دیتے ہوئے شعیب اختر کا کہنا تھا کہ بہت سے سنئیر کھلاڑیوں کو

وقار یونس سے شکایات رہی ہیں۔ پی ایس ایل میں 6 کی بجائے 10 ٹیمیں کرنی چاہیے، انڈیا ایک نظام کے ذریعے سے اوپر آیا ہے، انہوں نے راہول ڈریوڈ کو انڈر 19 کرکٹ دے دی۔

آئی سی سی نے رولز کو بہت سخت کردیا ہے اب تو کوئی آنکھ نہیں مار سکتا، ہمیں اب یس سر والے لڑکے چاہیے، سٹار اپنے نخرے بھی دکھاتا ہے اور پرفارمنس بھی دیتا ہے۔