پاکستانی کرکٹ ٹیم کا نیاچیف سلیکٹر کون ہوگا؟آخرکار بڑافیصلہ سامنے آگیا

169

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے محمد وسیم کو قومی ٹیم کا چیف سلیکٹر اورسلیم یوسف کوپی سی بی کرکٹ کمیٹی کے سربراہ مقررکر دیا، دونوں عہدیداروں کی تعیناتی 3 سال کیلئے کی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق


پی سی بی کا کہنا ہے کہ محمد وسیم قائداعظم ٹرافی کے بعد عہدے کاچارج سنبھالیں گے، سلیکشن کمیٹی میں کوئی تبدیلی نہیں کی جائے گی، سلیم یوسف پی سی بی پینل کی سربراہی کرینگے،

پاکستان کپ کیلئے ناردرن کے نئے کوچ کی تقرری کی جائے گی۔ پی سی بی کا کہنا ہے کہ پینل میں وسیم اکرم علی نقوی عمر گل، چیف ایگزیکٹو پی سی بی شامل ہیں،

ڈائریکٹر انٹرنیشنل پی سی بی، ڈائریکٹرہائی پرفارمنس پی سی بی بھی شامل ہیں۔ محمد وسیم کو مصباح الحق کی جگہ یہ ذمے داری دی جارہی ہے جبکہ سابق وکٹ کیپربیٹسمین سلیم یوسف کو چیئرمین کرکٹ کمیٹی بنانے پر اتفاق ہوا ہے۔