قلندرز فیملی کاحصہ بننے کے بعد شاہد خان آفریدی نےبیان بھی جاری کر دیا

102

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز سابق کپتان اور جارح مزاج آل راﺅنڈر شاہد خان آفریدی نے ابوظہبی ٹی 10 لیگ میں قلندرز کے آئیکون پلیئر بننے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ قلندرز فیملی کا حصہ بننے کی خواہش بہت پرانی تھی۔


تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا کہ لاہور قلندرزصرف ایک ماہ کی سرگرمیوں تک محدود نہیں رہتی بلکہ سارا سال کام کرتی ہے اور

قلندرز فیملی کا حصہ بننا میرے لئے اعزاز ہے۔ واضح رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی ابوظہبی ٹی 10 لیگ میں ٹیم قلندرز کا حصہ بن گئے جو قلندرز کے آئیکون پلیئر ہوں گے۔

ابوظہبی ٹی 20 لیگ کی ٹیم قلندرز کے مالک عاطف رانا نے لاہور میں ایک نیوز کانفرنس میں آئیکون پلیئر کا اعلان کیا۔ عاطف رانا نے کہا کہ جن کھلاڑیوں نے این اوسی کیلئے اپلائی کیا تھا، وہ اب ٹی ٹین لیگ میں شرکت کرسکیں گے۔