محمد عامر کےریٹائرمنٹ کےاعلان پر شاہد آفریدی بھی میدان میں آ گئے، فاسٹ باولر کوفون کر کے کیامشورہ دیا؟بتا دیا

134

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باولر محمد عامر نے کرکٹ سےریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیاہے جس پر سابق سٹار کھلاڑی شاہد آفریدی بھی میدان میں آ گئے ہیں۔ نجی وی سماءنیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے شاہد آفریدی کا کہناتھا کہ


شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ عامر کا ریٹائرمنٹ کا فیصلہ میرے لیے حیران کن ہے کیونکہ زندگی میں چیلنجز آتے ہیں اور ضروری نہیں ہے کہ ہر بندہ آپ کے حق میں ہو،

کچھ لوگ ہوتے ہیں جو کہ الگ سوچ رکھتے ہیں لیکن اس کا یہ مطلب نہیں ہے کہ ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا جائے، آپ میں کرکٹ باقی ہے اور وقت ہے تو میر ا خیال ہے کہ

کسی کی باتوں میں آ کر آ پ کو کرکٹ نہیں چھوڑنی چاہیے، آپ قابل ہیں تو ٹیم میں اپنی کارکردگی سے کم بیک کریں۔ شاہد آفریدی کا کہناتھا کہ محمد عامر کا فیصلہ میری سمجھ میں نہیں آیا ، مجھے جب پتا چلا تو

مجھے جب پتا چلا تو میں نے عامر سے بات کی اور اسے مشورہ دیا کہ آپ کا فیصلہ اچھا نہیں آپ نے کافی کرکٹ کھیلی ہے اور اچھے پلیئر کم بیک کر نے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

شاہد آفریدی کا کہناتھا کہ کرکٹ بورڈ ہمیشہ ایک باپ کا کردار نبھاتا ہے اور ایسا کرنا بھی چاہیے، ہمارے کلچر میں یہ چیز نہیں ہے، لیکن کمیٹی کو اپنا منصوبہ پلیئر کو بتانا چاہیے کہ کس پلیئر کو لے کر چلنا ہے اور کس کو ریسٹ دینی ہے، لیکن ہمارے بورڈ میں یہ رواج نہیں ہے،

پلیئر سے بات نہیں کی جاتی، بورڈ کوشش کر تا ہے کہ نئے لڑکوں کو چانس دیا جائے ، میں اس حق میں ہو ں کہ نئے لڑکوں کو موقع ملنا چاہیے اور یہ اچھی بات بھی ہے، لیکن سینئر کھلاڑیوں کے ہمیشہ کیوں بورڈ اور

مینجمنٹ کے ساتھ مسائل رہے؟ ان مسائل کی وجہ یہ ہے کہ بات چیت کا فقدان ہے، جب میڈیا کے ذریعے چیزیں پتا چلتی ہیں تو کمیونیکیشن گیپ اور بھی بڑھ جاتا ہے، کھلاڑیوں اور کرکٹ بورڈ کے درمیان کمیونیکیشن گیپ کو ختم کرنا چاہیے۔ کرکٹ سے جڑی ہر خبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں