محمد عامر کےکرکٹ چھوڑنے کے اعلان پر سابق چیف،سلیکٹر انضمام الحق بھی بول پڑے

198

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
محمد عامر کے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بیان پر قومی ٹیم کے سابق کپتان و چیف سلیکٹر انضمام الحق نے بھی اپنا رد عمل دے دیا۔ نجی ٹی وی سماءنیوز سے گفتگوکرتے ہوئے انضمام الحق کا کہنا تھا کہ


یہ پاکستان کرکٹ کیلئے اچھا نہیں ہے، اگر کھلاڑی اس طرح دل شکستہ ہوں گے تو یہ اچھی چیز نہیں ہے، شاہد آفریدی نے بھی کہا کہ عامر بڑا پلیئر ہے تو اسے اس طرح سے

دل شکستہ نہیں ہو نا چاہیے، عامر کو ایسا فیصلہ نہیں کرنا چاہیے بلکہ پاکستان کرکٹ بورڈ سے بات کر نی چاہیے جبکہ مینجمنٹ کو بھی چاہیے کہ جب کسی بڑے پلیئر کو

ڈراپ کریں تو اس کے ساتھ بیٹھ کر بات کرنی چاہیے کہ آپ کو کس وجہ سے ڈراپ کیا جارہاہے، اگر کوئی کمی محسوس ہو رہی ہے تو اس کو دیکھنا چاہیے۔