ریٹائرمنٹ کیوں لی،طعنے کون دیتا تھا،کس کی وجہ سےاستعفی دیا؟محمد عامر نےمداحوں کے ہر سوال کا جواب دیدیا

348

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
فاسٹ باؤلر محمد عامر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ ریٹائرمنٹ کا فیصلہ جذباتی نہیں سوچ سمجھ کر فیصلہ کیا ہے۔ فاسٹ باؤلر نے کہا کہ ٹیم سے ڈراپ ہونے پر ریٹائرمنٹ نہیں لی،


ٹیم مینجمنٹ نے لوگوں کے دماغ میں ڈالا میں ملک سے کھیلنا نہیں چاہتا، مکی آرتھر اور گزشتہ مینجمنٹ نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے پر سپورٹ کیا تھا۔ موجودہ مینجمنٹ پیچھے ہی پڑ گئی،

بار بارالزام لگایا کہ لیگ کے لیے ٹیسٹ کرکٹ چھوڑی ہے، سابق کرکٹرز 2010 کی غلطی کو جواز بنا پر مجھ پرتنقید کرتے ہیں۔ محمد عامر نے کہا کہ میں نے سزا کاٹی اور معافی بھی مانگی

اس کے بعد ٹیم میں کم بیک کیا لیکن میرا ماضی مجھے یاد دلایا جاتا ہے۔ انہوں‌ نے کہا کہ ریٹائرمنٹ کے فیصلے سے بورڈ‌ کو آگاہ کردیا ہے،

مداح‌ مجھ سے ریٹائرمنٹ واپس لینے کی درخواست کر رہے ہیں لیکن میں‌ نے جذباتی طور پر فیصلہ نہیں‌ لیا. فاسٹ باؤلر نے کہا کہ آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز ہارنے کے بعد کوچ اور بولنگ کوچ نےتنقید کرنا شروع کی اور پھر یہ کہا جانے لگا کہ لیگز اور پیسے کے لیے ٹیسٹ کرکٹ چھوڑی ہے،

کچھ لوگ ٹی وی پر بیٹھ کر کہتے ہیں‌ عامر نے کوئی احسان نہیں‌ کیا، میں‌ مانتا ہوں‌ کوئی احسان نہیں‌ کیا احسان اللہ کا ہوتا ہے. محمد عامر نے کہا کہ این او سی کے تحت پہلے ہم دو لیگز کھیل سکتے تھے تین لیگز کھیلنے کی اجازت تو اب ملی ہے تو پھر آپ کیسے کہہ سکتے ہیں‌ کہ

میں‌ نے ٹیسٹ کرکٹ لیگز کی وجہ سے چھوڑی ہے، آپ نے یہ بول بول کر لوگوں‌ کے ذہن میں‌ سلوپوائزن کے طور پر یہ ڈالنا شروع کردیا کہ سب میرے خلاف ہوجائیں‌ اور پھر میرے خلاف باتیں‌ کی جانے لگیں. یہ سب چیزیں‌ مجھے پریشان کررہی تھیں‌،

میں‌ کمزور نہیں‌ ہوں‌ اگر کمزور ہوتا تو 2010 کے بعد کرکٹ میں‌ نہیں ‌آتا، میں‌ واپس آیا اور ایشیا کپ ، چیمپئنز ٹرافی 2017 اور ورلڈ کپ میں‌ اچھی کارکردگی دکھائی، آج بھی میں‌ ون ڈے رینکنگ میں‌ ٹاپ 10 میں‌ ہوں.