محمد عامر کاریٹائرمنٹ کے فیصلے کے بعد نیا بیان آ گیا

659

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
قومی کرکٹر محمد عامر کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے فیصلے کے بعد نیا بیان سامنے آ گیا۔ انہوں نے کہا ہے کہ ریٹائرمنٹ کا فیصلہ جذباتی نہیں سوچ سمجھ کر کیا۔ مکی آرتھر کو پتا تھا میں ورلڈ کپ کے بعد کرکٹ چھوڑ رہا ہوں۔


ان کا کہنا تھا کہ موجودہ مینجمنٹ نے چارج لیا تو اسے ایشو بنا لیا، آج بھی عالمی ون ڈے ریکنگ میں ٹاپ ٹین باوَلرمیں ہوں۔ عامر نے کہا کہ میری لڑائی احسان مانی اور وسیم خان سے نہیں،

ٹیم مینجمنٹ والوں کو اپنے اندر کا باس ختم کرنا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ میری باڈی ٹیسٹ کرکٹ کا بوجھ نہیں اٹھا پارہی تھی، میرے پر الزام لگایا کہ میں لیگ کرکٹ کھیلنا چاہتا ہوں۔

محمد عامر نے کہا کہ،جرم قبول کرنا بھی ہمت کی بات ہے، کبھی نہیں کہا لیگ کھیلنے جا رہا ہوں مجھے این اوسی دو، کیسے آپ میرے اوپرالزام لگا سکتے ہیں کہ میں لیگ میں پیسے کمانا چاہتا ہوں۔