پی سی بی سے ناراض فاسٹ باؤلر محمد عامر نے کرکٹ سےریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا

126

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
پاکستان کرکٹ ٹیم مینجمنٹ سے ناراض فاسٹ باولر محمد عامر نے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیاہے، ان کا کہناتھا کہ باضابطہ اعلان آئندہ دودنوں میں کروں گا۔ تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے فاسٹ باولر محمد عامر نے


محمد عامر نے نجی ٹی وی کے صحافی کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ماحول بن چکاہے ، مجھے نہیں لگتا کہ موجود ہ مینجمنٹ کے انڈر کھیل سکتاہوں ،میں کرکٹ چھوڑ رہا ہوں،

مجھے ذہنی طور پرٹارچر کیا جا رہا ہے، ہر بات پر مجھے پر طنز کیا جاتا ہے ، میں نے 2010 سے 2015 تک بہت برداشت کیا ہے، کرکٹ سے دور رہا اور جو واقعہ ہوا اس کی سزا بھی کاٹی ،

مجھے بار بار یہ کہا جا رہا ہے کہ پی سی بی نے تم پر بہت سرمایہ کاری کی ہے، میں دو بندوں کو کریڈٹ دیتاہوں جنہوں نے میرا ساتھ دیا ان میں نجم سیٹھی اور شاہد آفریدی شامل ہیں۔

یہ وہ دو بندے ہیں جنہوں نے میرا مشکل وقت میں ساتھ دیا جبکہ باقی ٹیم کہہ رہی تھی کہ ہم نے عامر کے ساتھ نہیں کھیلنا ، میں ان کا شکریہ ادا کرتاہوں کہ انہوں نے مشکل وقت میں سپورٹ کیا۔ محمد عامر کا کہناتھا کہ


میں نے ٹیسٹ کرکٹ چھوڑنے کا ذاتی فیصلہ کیا لیکن اسے لوگوں کے سامنے غلط انداز میں پیش کیا گیا کہ پتا نہیں میں ملک سے کھیلنا نہیں چاہتا، ارے بھائی ملک سے کون نہیں کھیلنا چاہتا ؟۔کبھی باولنگ کو چ کہتے ہیں کہ عامر نےڈچ کر دیا، کبھی کہتے ہیں اس کا ورک لوڈ نہیں تھا ،

مجھے دبے لفظوں میں کہا گیا کہ بھائی صاحب آپ ہمارے مستقبل کے پلان میں نہیں ہیں۔ قومی ٹیم کے فاسٹ باولر کا کہنا تھا کہ ابھی پاکستان واپس پہنچا ہوں ایک یا دو دن میں اپنی فیملی سے ملاقات کے بعد کرکٹ چھوڑنے کا حتمی اور باضابطہ اعلان کروں گا۔