پاک،بحریہ نے فخرزمان کو اہم اعزاز سےنوازنے کا فیصلہ کر لیا،مداحوں کیلئے خوشخبری

131

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
پاکستان،نیوی نے پاکستان کر کٹ ٹیم کے جارح مزاج اوپننگ بلے باز فخر زمان کی خدمات کو سراہتے ہوئے اعزاز رینک دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق مردان سے تعلق رکھنے والے اوپنر نے


فخرزمان نے والد کی خواہش پر 2007ءمیں پاکستان نیوی کو جوائن کیا تھا مگر اس کیساتھ ہی مواقع ملنے پر کرکٹ بھی کھیلتے رہے، 2013ءمیں انہوں نے ملازمت کو خیرباد کہتے ہوئے

ڈومیسٹک کرکٹ میں پرفارم کرکے سلیکٹرز کی توجہ حاصل کی۔ ڈومیسٹک کرکٹ میں عمدہ کارکردگی کے ذریعے قومی ٹیم میں جگہ بنائی اور پھر(آئی سی سی) چیمپینز ٹرافی 2017ءکے فائنل میں

بھارت کے خلاف سنچری بنا کر دنیا کرکٹ میں اپنی پہچان بنائی۔ پاکستان،نیوی نے ان کی خدمات کو سراہتے ہوئے اعزازی رینک دینے کا فیصلہ کیا ہے، اس حوالے سے تقریب رواں ماہ کے آخری ہفتے اسلام آباد میں ہوگی۔