شاہین شاہ آفریدی کےآئیڈیل کون سے باﺅلرز ہیں اور وہ ان کی کون سی خوبیوں میں مہارت حاصل کرنا چاہتے ہیں؟بالآخر سب کچھ بتا دیا

89

کرکٹ سے جڑی ہر خبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز نوجوان فاسٹ باﺅلر شاہین شاہ آفریدی نے اپنے آئیڈیل سینئر باﺅلرز کی خوبیاں گنواتے ہوئے ان کی طرح مہارت حاصل کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے فاسٹ باﺅلر


شاہین شاہ آفریدی کا کہنا تھا کہ رفتار مجھے پسند ہے، شعیب اختر کی رفتار تو سب سے زیادہ تھی، بہرحال میں بھی مزید تیز گیندیں کروانے کی کوشش کروں گا البتہ شعیب اختر جیسے

باﺅنسرز کروانے کی خواہش بھی موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ وسیم اکرم کی طرح ان سوئنگ کرنے، وقار یونس کی طرح مہلک یارکرز اور سہیل خان جیسی آؤٹ سوئنگ بھی کرنے کی کوشش کرتا ہوں

جبکہ سلو گیندیں جدید کرکٹ کی ضرورت بن چکی ہیں اور یہ بیٹسمینوں کو رنز بنانے سے روکنے میں معاون ثابت ہوتی ہیں، ہر ممکن کوشش کروں گا کہ ان میں مزید مہارت حاصل ہوجائے۔