کرکٹ کےتاریخی گرائونڈ اوول کا نام تبدیل،مسلمان کرکٹرسےمنسوب

162

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
کرکٹ کے معروف ترین کرکٹ گرائونڈ اوول کا نام تبدیل کردیا گیا، خبر بڑی ہے لیکن یہ نام کی تبدیلی محدود وقت کے لئے ہے لیکن جس کے نام پرگرائونڈ کا نام رکھا گیا ہے، ان کے لئے بڑے اعزاز کی بات ہے۔


اوول کا نام 24 گھنٹے کے لئے تبدیل کیا گیا ہے اور ایسا ایک سابق بنگلہ دیشی کرکٹر کے اعزازمیں کیا گیا ہے۔ بنگلہ دیش کے سابق کرکٹرشاہد العالم رتن کے اعزاز میں یہ سب کیا گیا ہے۔

جو کہ دنوں لندن کرکٹ چیریٹی سے منسلک ہیں اور وہ ایک رہنما کا کردار ادا کرہے ہیں۔ دنیائے کرکٹ میں اوول کا گرائونڈ ممتاز مقام رکھتا ہےلیکن شاہد نےکھلاڑیوں اور رضاکاروں کے لئے کام کیا ۔

رتن نےاوول کا گرائونڈ اپنے نام منسوب ہونے پر کہا ہے کہ یہ اعزاز ہے اور اس سے خیراتی کاموں کو مدد ملے گی اور میرے جیسے افراد کو حوصلہ ملے گا۔ میں سرے کرکٹ کا مشکورہوں۔