کوچنگ میں جارح،مزاجی کی کمی، رمیز راجہ کے سوال پر مصباح نے کیا جواب دیا اور ان کامشن کیا ہے؟زبردست بات کہہ دی

102

کرکٹ سے جڑی ہر خبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق نے کہا ہے کہ قومی ٹیم کا مائنڈ سیٹ تبدیل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق مصباح الحق نے قومی ٹیم کے سابق کھلاڑی رمیز راجہ کیساتھ گفتگو کے دوران


کوچنگ میں جارح مزاجی کی کمی نظر آنے کے سوال پر کہا کہ جب بھی کوئی حکمت عملی بناتے ہیں اپنے وسائل کو دیکھنا پڑتا ہے، مینجمنٹ کیلئے سب سے اہم یہی جاننا ہوتا ہے کہ

کس کھلاڑی میں کیا صلاحیت ہے اور اس کو کہاں استعمال کیا جا سکتا ہے۔ مصباح الحق کا کہنا تھا کہ قومی ٹیم کا مائنڈ سیٹ کو تبدیل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، کپتان کا دوسروں کیلئے مثال بننا ضروری ہے،

بابر اعظم کی کارکردگی سب کے سامنے ہے، نائب کپتان شاداب خان بھی ہے، دونوں جارحانہ کرکٹ کھیلتے ہیں، دوسرے بھی ان کی،تقلید کریں گے، میرا دور مختلف تھا، لوگوں کو میری شخصیت کو نظر میں نہیں رکھنا چاہیے۔