نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی 20 سیریز میں،تماشائیوں کی موجودگی پر عماد وسیم خوشی سےنہال، ان کا کیا کہنا ہے؟جانیے

155

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راﺅنڈر عماد وسیم نے کہا ہے کہ کو رونا وائرس کی وباء کے دوران پہلی سیریز کھیل رہے ہیں جس میں تماشائیوں کی موجودگی میں لطف اندوز ہوں گے۔ تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ میں


آل راؤنڈرعماد وسیم کا کہنا ہے کہ ہم نے گزشتہ ایک ہفتے سے ٹی 20سیریز کیلئے بڑی محنت کی ہے اور اس سیریز کیلئے سب ہی بہت پرجوش ہیں۔ کوویڈ 19 میں پہلی سیریزکھیل رہے ہیں

جس میں تماشائیوں کی موجودگی میں لطف اندوزہوں گے کیونکہ سٹیڈیم میں کراؤڈ ہو تو اس کا اپنا ہی مزہ ہے۔ عماد وسیم نے امید ظاہر کی کہ نیوزی لینڈ میں تماشائیوں کی جانب سے

ہمیں بھرپور سپورٹ ملے گی جبکہ قومی ٹیم میں شامل ہونے والے کھلاڑیوں کیلئے یہ سیریز اپنی صلاحیتوں کا اظہار کرنے کیلئے ایک بہترین موقع ہے۔ کپتان شاداب خان نے نیٹ پریکٹس میں حصہ لیا۔