حسن علی اپنی فارم میں واپس آگئے، جانیے 3 میج میں ٹیم کے لئے کتنی وکٹیں لےاُڑے شاندار خبر

98

کرکٹ سے جڑی ہر خبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
حسن علی کی میچ میں دس وکٹوں کی بدولت سنٹرل پنجاب نے بلوچستان کو 9 وکٹوں سے شکست دیدی، یہ قائداعظم ٹرافی 2020ء میں سینٹرل پنجاب کی مسلسل تیسری فتح ہے۔ دفاعی چیمپئنز نے فالو آن نافذ کرنے کے بعد


بلوچستان کی ٹیم کو 285 رنز پر پوویلین بھیج کر 47 رنز کے ہدف کا تعاقب آسانی کے ساتھ کرلیا۔ کپتان حسن علی نے دوسری اننگز میں 76 رنز دے کر 5 شکار کرنے کے ساتھ ساتھ

فرسٹ کلاس کرکٹ میں تیسری مرتبہ میچ میں 10 وکٹیں اپنے نام کیں۔ وقاص مقصود نے 63 رنز کے عوض 3 جب کہ بلاول اقبال اور سعد نسیم نے ایک ،ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل میچ کے دوسرے دن حسن علی کے بلے نے خوب رنز اگلے حسن علی نے اپنی ٹیم کی پہلی اننگز میں 369 رنز کے ٹوٹل میں 33 گیندوں پر ناقابل شکست 50 رنز بناکر حصہ ڈالا تھا۔