پی سی بی نے آئی سی سی کو6 ایونٹس کی میزبان کیلئےپیشکش کر دی

104

کرکٹ سے جڑی ہر خبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) نے ورلڈکپ، انڈر 19 ورلڈکپ اور ویمنز ورلڈکپ سمیت انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے 6 ایونٹس کی میزبانی کیلئے کوششیں شروع کر دی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پی سی بی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر


وسیم خان نے نجی خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئی سی سی اگلے سال ستمبر، اکتوبر تک ان ایونٹس کے میزبان کا فیصلہ کرے گا جبکہ پاکستان کرکٹ بورڈ

آئی سی سی ایونٹس کی میزبانی کیلئے پیشکش کرچکا ہے، کوویڈ کی وجہ سے یہ فیصلہ تاخیر کا شکار ہوا ہے لیکن امید ہے کہ ستمبر یا اکتوبر تک آئی سی سی اگلے ایونٹس کے میزبان کا اعلان کردے گا۔

پی سی بی چیف ایگزیکٹو کا کہنا تھا کہ 2023ءسے 2027ءکے فیوچر ٹور پروگرام (ایف ٹی پی) میں جنوبی افریقہ، انگلینڈ، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ جیسی ٹیموں کے ساتھ زیادہ سیریز رکھیں گے۔