جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کیلئے کو رونا پروٹوکولز کوحتمی شکل دیدی گئی

94

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
پی سی بی نے جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان کیلئے کو رونا پروٹوکولز کو حتمی شکل دیدی ہے۔ تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقہ ٹیم کی 16 جنوری کو پاکستان پہنچے گی اور 5 روز آئیسولیشن میں گزارے گی۔


جنوبی افریقہ کی ٹیم کراچی جم خانہ کلب میں قرنطینہ کی مدت پوری کرے گی اور اس دوران انہیں ٹریننگ کی اجازت بھی ہو گی۔ ذرائع کے مطابق آئیسولیشن کے دوران جنوبی افریقہ کھلاڑیوں کا کو رونا ٹیسٹ بھی لیا جائے گا اور سب کچھ منصوبے کے مطابق ہونے پر پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان تین ٹی 20 اور دو ٹیسٹ میچز کھیلے جائیں گے۔