قومی کرکٹ ٹیم کے دورہ ویسٹ انڈیز کے شیڈول پر بات چیت کا سلسلہ شروع ہو گیا

154

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
پاکستان کرکٹ ٹیم کے دورہ ویسٹ انڈیز کے شیڈول پر بات چیت کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے اور جلد ہی معاملات کو حتمی شکل دئیے جانے کا امکان ہے۔ تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ


پی سی بی اور ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ کے درمیان سیریز کے شیڈول پر بات چیت کی جارہی ہے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم نے آئندہ برس انگلینڈ کے بعد ویسٹ انڈیز کا دورہ کرنا ہے

جس دوران تین ٹیسٹ اور تین ٹی 20 میچز کھیلے جائیں گے۔ پاکستان نے انگلینڈ میں آخری ٹی 20 میچ 20جولائی کو کھیلنا ہے جبکہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان سیریز

اگست میں کھیلی جائے گی ، ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم نے آئندہ سال دسمبر میں پاکستان کا جوابی دورہ بھی کرنا ہے۔ کرکٹ سے جڑی مزید خبروں اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں