نیوزی لینڈ کو ایک اوردھچکا، اہم آل راونڈر ٹیسٹ سریز سے باہر ہوگئے

117

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
نیوزی لینڈ ٹیم کے آل راونڈ ر کولن ڈی گرینڈ ہوم انجری سے چھٹکارا نہ پاسکنے کی وجہ سے پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سریز سے باہر ہوگئے ہیں، وہ کچھ عرصہ قبل پاوں کی انجری کاشکار ہوئے تھے۔


معروف کرک ویب سائٹ کرک انفو کے مطابق آل راونڈ ر کولن ڈی گرینڈ ہوم انجری سے پوری طرح چھٹکارا نہ پاسکے ہیں جس کے باعث اب وہ پاکستان کے خلاف کھیلی جانے والی

ٹیسٹ سریز کا حصہ نہیں ہونگے،واضح رہے کہ گرینڈ ہوم نے گزشتہ سریز میں پاکستان کے خلاف بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا تھا۔گرینڈہوم کے بعد لیفٹ آرم سپنر اعجاز پٹیل کو

ٹیم میں شامل کیا جاسکتا ہے۔ دوسری جانب مڈل آرڈر بیٹسمین روس ٹیلر کو پہلے ہی ٹی ٹوینٹی سریز سے ڈراپ کردیا گیا ہے جبکہ کین ولیمسن بھی پہلے ٹی ٹوینٹی میچ کا حصہ نہیں ہوگے۔