وقار یونس نے اپنے بیان سےکیویز کے حوصلےبلند کئے ہیں“ انضمام الحق نے حیران کن بات کہہ ڈالی

67

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے سابق چیف سلیکٹر اور قومی ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق نے کہا ہے کہ بابر اعظم کی انجری پر بیان سے باﺅلنگ کوچ وقار یونس نے اپنی ٹیم کا مورال ڈاﺅن ہونے کا تاثر دیا،


تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق نے باﺅلنگ کوچ وقار یونس کو بابر اعظم کی انجری کے حوالے سے بیان پرتنقید کانشانہ بنایا ہے،

وقار یونس نے میڈیا سے بات چیت میں بابر کی انجری کو بہت بڑادھچکا قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ دیگرٹیمیں بابر سےڈرتی ہیں، یہ بدقسمتی ہے کہ وہ غلط موقع پر انجرڈ ہوئے۔

ان کے اس بیان پر انضمام الحق نے کہا کہ ٹیم مینجمنٹ کی جانب سے کھلے عام بابرکے غلط وقت پر انجرڈ ہونے کے اعتراف پر مجھے حیرت ہوئی، ہر کوئی جانتا ہے کہ وہ ہمارے اہم کھلاڑی ہیں لیکن میں نہیں سمجھتا مینجمنٹ کو تشویش کے بارے میں کہنا چاہیے،


اس سے حریف سائیڈ کو یہ پیغام جائے گا کہ ہمارا مورال ڈاﺅن ہو چکا ہے، جب آپ اس طرح کی کوئی بات کریں تو اس کا براہ راست فائدہ اپوزیشن کو ہو تا ہے اس لئے مجھے یہ بیان بالکل پسند نہیں آیا۔ انضمام الحق نے مزید کہاکہ

ڈاکٹرز نے بابراعظم کو 12 روز آرام کا مشورہ دیا اور اس طرح وہ 25 دسمبر تک پریکٹس کرنے کے قابل بھی نہیں ہوں گے جبکہ پہلا ٹیسٹ 26 تاریخ کو شروع ہو گا جس سے قبل قومی ٹیم کے کپتان صرف 2 دن ہی پریکٹس کرسکیں گے،

اس طرح انہیں بغیر بیٹ تھامے پورا مہینہ ہوچکا ہو گا، انہیں فارم میں واپسی کیلئے کم سے کم 6 سے 7 دن لگیں گے، اسی لئے شاید پہلا ٹیسٹ بھی نہیں کھیل پائیں گے، میرے خیال میں ٹیم مینجمنٹ نے صرف اس لئے 12 روز کی بات کہی کہ لوگ یہ نہ سمجھیں بابر ٹیسٹ سے بھی باہر ہو گئے ہیں۔