نیوزی لینڈ کو بھی ٹی 20 سیریز سے قبل زور دارجھٹکا لگ گیا، تین اہم کھلاڑی سیریز سے باہر ہوگئے

114

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
نیوزی لینڈ کے تجربہ کار بلے باز راس ٹیلر اور باﺅلر ہامش بینیٹ پاکستان کے خلاف ہونے والی ٹی 20 سیریز سے باہر ہوگئے ہیں جبکہ تیز گیند باز لوکی فرگوسن نے کمر میں فریکچر کی وجہ سے سیریز سے اپنا نام واپس لے لیا ہے۔


تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ اس وقت ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز کھیل رہی ہے جس کے بعد اسے پاکستان کے خلاف ٹی20 سیریز کھیلنی ہے۔ ٹیسٹ ٹیم میں شامل ٹم ساﺅتھی،

کائل جیمسن، ڈیرل مشیل، مستقل کپتان کین ولیم سن اور ٹرینٹ بولٹ 20 دسمبر کو ہیملٹن اور 22 دسمبر کو نیپیئر میں ہونے والے ٹی 20 کیلئے ٹیم کو جوائن کریں گے۔

نیوزی لینڈ پاکستان سے تین ٹی 20 مقابلوں کے علاوہ دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز بھی کھیلے گی جس کی شروعات 26 دسمبر سے ہوگی تاہم یہ واضح نہیں ہے کہ آیا کین ولیم سن پاکستان کے خلاف سلیکشن کیلئے دستیاب ہوں گے یا نہیں۔