مصباح الحق بھی بابراعظم کےان فٹ ہونے پر مایوس، ان کا کیا کہنا ہے؟جانیے

81

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق اور باؤلنگ کوچ وقار یونس نے بابر اعظم کا ان فٹ ہونا مایوس کن قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ وہ جلد فٹ ہو کر دوبارہ میدان میں دیکھائی دیں گے۔


تفصیلات کے مطابق مصباح الحق کا کہنا ہے کہ انجریز کسی بھی پروفیشنل سپورٹس کا حصہ ہیں، بابر اعظم جیسے باصلاحیت کھلاڑی کا انجری کے سبب ٹی 20 انٹرنیشنل سیریز سے آؤٹ ہونا بہت مایوس کن ہے تاہم

یہ سکواڈ میں شامل دیگر نوجوان کھلاڑیوں کیلئے اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھانے کا ایک بہترین موقع بھی ہے۔ مصباح الحق نے کہا کہ میں نے بابر اعظم سے بات کی ہے اور وہ بھی

ٹی 20 سیریز سے آؤٹ ہونے پر بہت افسردہ ہیں کیونکہ وہ مکمل فوکس اورٹی 20 انٹرنیشنل سیریز کے آغاز کے منتظر تھے، ہمیں ابھی آگے بہت کرکٹ کھیلنی ہے اور ہم پرامید ہیں کہ وہ جلد فٹ ہوکر دوبار ہ کرکٹ میں واپس آجائیں گے۔