محمد عامر وائٹ بال کے بہترین کھلاڑی ہیں“ مکی آرتھر نےایک مرتبہ پھرفاسٹ باؤلر کی تعریفوں کے پل باندھ دئیے

80

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کوچ مکی آرتھر نے قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر محمد عامر کی صلاحیتوں اور تجربے کی تعریف کر تے ہوئے کہا کہ محمد عامر وائٹ بال کے بہترین کھلاڑی ہیں۔ اور


مکی آرتھر نے محمد عامر کے بارے میں کہا کہ مجھے یقینی طور پر لگتا ہے کہ عامر کو اپنے کیریئر کے درمیان میں ہی سمجھ آگئی ہے کہ ان کیلئے بہتر کیا ہے، میں اب بھی سوچتا ہوں کہ

اس وقت محمد عامر وائٹ بال کے بہترین کھلاڑیوں میں سے ایک ہیں۔ ایک بات میں عامر کے بارے میں پسند کرتا ہوں کہ جب کوئی سخت صورت حال ہوتی ہے تو وہ باؤلنگ کرنا چاہتا ہے،

وہ اب بھی اچھی رفتار سے باؤلنگ کرتا ہے اور عقل مند اور تجربہ کار کھلاڑی ہے، میں کسی بھی وائٹ بال ٹیم کا کوچ ہوتا تو لازمی عامر کو اپنی ٹیم میں شامل کرتا۔