بابر اعظم کی،انجری غلط وقت پر ہوئی“ باولنگ کوچ وقار یونس پریشان ہو گئے

140

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
پاکستان کرکٹ ٹیم کے باولنگ کوچ وقار یونس کا کہنا ہے کہ بدقسمتی سے بابر اعظم کی انجری غلط وقت پر ہوئی، ایسا کھلاڑی جس سے دوسری ٹیمیں ڈرتی ہوں اور کتراتی ہوں وہ ان فٹ ہو جائے تو حالات آسان نہیں ہو تے۔


وقار یونس نے کپتان بابر اعظم کی انجری کے بارے میں کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ بابراعظم دنیا کے بہترین بیٹسمینوں میں سے ایک ہیں، وہ پاکستان کے بھی بہترین بیٹسمین ہیں،

وہ ان فٹ ہوگئے لیکن،انجریز کھیل کا حصہ ہیں، بدقسمتی سے یہ انجری غلط وقت پر ہوئی ہے، اس میں کوئی دو رائے نہیں ہیں کہ یہ ایک جھٹکا ہے۔انہوں نے کہاکہ ایسا کھلاڑی جس سے

دوسری ٹیمیں ڈرتی ہوں اور کتراتی ہوں وہ ان فٹ ہو جائے تو حالات آسان نہیں ہوتے ، لیکن ہم اپنی طرف سے پوری کوشش کریں گےکہ ٹیم کو گرنے نہ دیں انہیں اعتماد دیں۔