قومی ٹیم پرانجریز کی مصیبت آن پڑی ، بابراعظم کے بعد قومی ٹیم کے 2 اوراہم ترین کھلاڑی بھی ان فٹ ہو گئے

80

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم انگوٹھے میں فریکچر ہونے کے باعث ٹی ٹوینٹی سیریز سے باہر ہو گئے ہیں تاہم ان کے بعد اب مزید پریشان کن خبر یہ ہے کہ قومی ٹیم کے 2 اور اہم ترین کھلاڑی بھی ان فٹ ہو گئے۔


تفصیلات کے مطابق پاکستانی ٹیم ابھی آئیسولیشن کے مسائل سے باہر نہیں نکلی تھی اب اسے انجری نے چاروں طرف سے گھیر لیا ہے، بابراعظم سے ایک روز قبل امام الحق کے بھی

انگوٹھے پر ٹریننگ سیشن کے دوران گیند لگی تھی اور فریکچر ہوا جس کے باعث ڈاکٹرز نے امام الحق کو بھی 12 روز آرام کا مشورہ دیاہے۔ انجری کے باعث امام الحق 17 دسمبر سے

نیوزی لینڈ اے کے خلاف وانگرے میں شروع ہو نے والے واحد چار روزہ ٹیسٹ میچ کیلئے دستیاب نہیں ہو گے ، امام الحق نے دو رز قبل ہی کوئنز میں قومی ٹیم کو جوائن کیاہے ۔