نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹی ٹونٹی میچ کے لیے پاکستانی ٹیم کا اعلان

327

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین 3 میچز پر مشتمل ٹی ٹونٹی سیریز کا پہلا میچ 18 دسمبر بروز جمعہ کو دن 11 بجےآکلینڈ میں کھیلا جایے گا، پہلے میچ سے قبل ہی پاکستانی ٹیم کو شدیدمشکلات نے گھیر لیا ہے


پاکستانی ٹیم ابھی آئیسولیشن کے مسائل سے باہر نکلی ہی تھی اب اسے انجری نے چاروں طرف سے گھیر لیاہے، تفصیلات کے مطابق کپتان قومی ٹیم بابراعظم دائیں ہاتھ کے انگوٹھے میں فریکچر ہونے کے وجہ سے سیریز سے آﺅٹ ہو گئے ہیں۔

دوسری جانب بابراعظم کے بعد قومی ٹیم کے 2 اور اہم ترین کھلاڑی بھی ان فٹ ہو گئے ہیں، بابراعظم سے ایک روز قبل امام الحق کے بھی انگوٹھے پر ٹریننگ سیشن کے دوران

گیند لگی تھی اور فریکچر ہوا جس کے باعث ڈاکٹرز نے امام الحق کو بھی 12 روز آرام کا مشورہ دیاہے۔ جبکہ پاکستانی ٹیم کے وائس کیپٹن شاداب خان بھی ان فٹ ہیں اور وہ ٹانگ میں کھنچاﺅ محسوس کر رہے ہیں،

وہ ممکنہ طور پر نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹی ٹوینٹی میچ میں شرکت نہیں کر سکیں گے۔ وقار یونس نے کپتان بابر اعظم کی انجری کے بارے میں کہاکہ اس میں کوئی شک نہیں ہےکہ

بابراعظم دنیا کے بہترین بیٹسمینوں میں سے ایک ہیں، وہ پاکستان کے بھی بہترین بیٹسمین ہیں، وہ ان فٹ ہوگئے لیکن انجریز کھیل کا حصہ ہیں، بدقسمتی سے یہ انجری غلط وقت پر ہوئی ہے،

انہوں نے کہاکہ ایسا کھلاڑی جس سے دوسری ٹیمیں ڈرتی ہوں اور کتراتی ہوں وہ ان فٹ ہو جائے تو حالات آسان نہیں ہو تے، لیکن ہم اپنی طرف سے پوری کوشش کریں گے کہ ٹیم کوگرنے نہ دیں انہیں اعتماد دیں۔

مصباح الحق کا کہنا ہے کہ انجریز کسی بھی پروفیشنل سپورٹس کا حصہ ہیں، بابراعظم جیسے باصلاحیت کھلاڑی کا انجری کے سبب سیریز سے آﺅٹ ہونا بہت مایوس کن ہے تاہم سکواڈ میں شامل دیگر کھلاڑیوں کیلئے اپنی صلاحیتیں دکھانے کا بہترین موقع ہے۔

پاکستانی ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہونے کا امکان ہے
محمد حفیظ، عبداللہ شفیق، حیدرعلی، افتخار احمد، خوشدل شاہ، محمد رضوان، اماد وسیم، فہیم اشرف، شاہین افریدی، وھاب ریاض، عثمان قادر شامل ہیں، شاداب خان کی شرکت انکی فٹنس سے مشروت ہے، تاہم ابھی تک کپتانی کا ٍفیصلہ نہیں کیا جا سکا.